ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: نجی ہاسپٹل میں بلڈ پریشر چیک کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے ایچ جے وی کارکن ہوگیا فوت

منگلورو: نجی ہاسپٹل میں بلڈ پریشر چیک کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے ایچ جے وی کارکن ہوگیا فوت

Mon, 28 Jun 2021 23:02:04    S.O. News Service

منگلورو،28؍ جون (ایس او نیوز) یہاں کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹرکے پاس اپنا بلڈ پریشر چیک کروانے گیا ہوا ہندو جاگرن ویدیکے کارکن اچانک ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے فوت ہوگیا۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ عجیب سا لگنے والا معاملہ دیرلکٹے کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں پیش آیا ہے۔ کومپالا کی آشریہ کالونی میں رہنے والا رکشہ ڈرائیور راجیش راو بلڈ پریشر کے مسئلہ سے دوچار تھا۔ جمعہ کے دن وہ دیرلکٹے کے ہاسپٹل گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد پیر کے دن دوبارہ جانچ کے لئے آنے کی ہدایت دی تھی۔ اس لئے آج پیر کے دن وہ اپنے دوست پرکاش اور شیلیش کے ساتھ خود ہی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ہاسپٹل پہنچ گیا۔ جب ڈاکٹر اس کا بلڈ پریشر چیک کررہاتھا اسی وقت راجیش غش کھا کر گر پڑا اور اس نے اپنے دوستوں کے سامنے ہی دم توڑ دیا۔


Share: